70 سے زائد ممالک نےخامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے دوست عرب ممالک کے نمائندوں کی شرکت کو سراہا

July 5, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی الوداعی تقریبات میں دنیا کے 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت ایران کے لیے باعثِ اطمینان اور احترام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ مختلف ممالک، بالخصوص دوست عرب ریاستوں کے نمائندوں کی شرکت نے اس تقریب کی اہمیت میں مزید اضافہ کیا اور اسے ایک تاریخی موقع بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقریب نہ صرف آیت اللہ علی خامنہ ای کو عالمی سطح پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع تھی بلکہ خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات اور باہمی روابط کی تاریخ میں بھی ایک یادگار باب کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔