شہید سپریم لیڈر کے قتل کے ذمہ دار انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ ایرانی آرمی چیف

میجر جنرل امیر حاتمی کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار۔ نئی قیادت سے مکمل وفاداری کا اعلان

July 6, 2026 · بام دنیا

تہران: ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کے قتل میں ملوث عناصر کا ہر سطح پر تعاقب کیا جائے گا اور ذمہ دار اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر نے ایران کے لیے عزت، آزادی اور قومی وقار کا راستہ متعین کیا، جس پر ایرانی مسلح افواج پوری ثابت قدمی اور عزم کے ساتھ آگے بڑھتی رہیں گی۔

میجر جنرل امیر حاتمی نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج نئے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں بلا جھجھک اور مکمل عزم کے ساتھ اپنے قومی فرائض انجام دیتی رہیں گی۔