شہید علی خامنہ ای کے جنازے کا جلوس 10 سے 12 گھنٹے جاری رہنے کا امکان

تہران سے قم تک آخری سفر، 10 کلومیٹر طویل راستے پر لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

July 6, 2026 · بام دنیا

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جنازے کا جلوس آج تہران میں شروع ہوگا، جس کے 10 سے 12 گھنٹے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنازے کا جلوس تہران کی گرینڈ مصلیٰ سے روانہ ہوگا، جہاں گزشتہ دو روز سے علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو عوامی دیدار کے لیے رکھا گیا تھا۔

جلوس تقریباً 10 کلومیٹر طویل راستہ طے کرے گا، جو دماوند اسٹریٹ، امام حسین اسکوائر، انقلاب اسٹریٹ، انقلاب اسکوائر، آزادی اسٹریٹ، آزادی اسکوائر اور شہید لشگری ہائی وے سے گزرتا ہوا مہرآباد ایئرپورٹ کے قریب پہنچے گا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق شہید رہبر کے جسدِ خاکی کو لے جانے والی گاڑی جنازے کے جلوس کے مقررہ راستے میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے۔

تہران میں آخری رسومات کے بعد علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو مزید مذہبی مراسم کی ادائیگی کے لیے مقدس شہر قم منتقل کیا جائے گا۔