غلام حسین محسنی اژیائی دوبارہ ایران کے چیف جسٹس مقرر
ایرانی سپریم لیڈر نے نئی مدت کے لیے تقرری کی منظوری دے دی،عدالتی خدمات کو سراہا
July 6, 2026 · بام دنیا
ایران کے سپریم لیڈر نے غلام حسین محسنی اژیائی کو ایک بار پھر ملک کی عدلیہ کا سربراہ (چیف جسٹس) مقرر کر دیا ہے۔
جاری کردہ حکم نامے میں سپریم لیڈر نے محسنی اژیائی کی بطور سربراہ عدلیہ خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی “مخلصانہ اور قابلِ قدر کوششوں” کی تعریف کی اور انہیں نئی مدت کے لیے ذمہ داریاں سونپ دیں۔
غلام حسین محسنی اژیائی نے رواں سال جنوری میں اعلان کیا تھا کہ دسمبر سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار افراد کے مقدمات کو تیزی سے نمٹایا جائے گا۔
انہوں نے ان مظاہروں میں شریک افراد پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔