علی خامنہ ای کے جنازے میں سرخ پرچموں کی نمائش۔انتقام کا پیغام نمایاں
"یا لثارات الحسین" اور "یا لثارات الخامنہ ای" کے نعرے درج تھے۔
July 6, 2026 · بام دنیا
شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے دوران سرخ پرچموں اور بینرز کی نمایاں نمائش دیکھنے میں آئی، جنہیں شیعہ مذہبی روایت میں شہادت کے خون کا بدلہ لینے اور انتقام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
تہران کی گرینڈ مصلیٰ میں ہونے والی تقریب کے دوران متعدد سوگواروں نے ایسے سرخ پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر “یا لثارات الحسین” اور “یا لثارات الخامنہ ای” کے نعرے درج تھے۔
“یا لثارات الحسین” ایک تاریخی نعرہ ہے جو حضرت امام حسینؓ کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
مبصرین شہید رہبر کے قتل کے ذمہ داروں سے انتقام لینے کے مطالبے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔