شام میں داخل ہونے کی کوشش۔ 100 اسرائیلی آبادکار گرفتار
مقبوضہ شامی علاقوں میں نئی بستیاں بسانے کا مطالبہ، اسرائیلی فوج نے آبادکاروں کو روک لیا
اسرائیلی فوج نے شام کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 100 سے زائد اسرائیلی آبادکاروں کو حراست میں لے لیا۔
رپورٹس کے مطابق آبادکار جنوب مغربی شام کے ان علاقوں میں داخل ہونا چاہتے تھے جو اسرائیل کے قبضے میں ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت انہیں ان علاقوں میں مستقل یہودی بستیاں قائم کرنے کی اجازت دے تاکہ اسرائیلی کنٹرول مزید مضبوط کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ جنوری 2025ء میں شام کے صدر احمد الشرع کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اسرائیل نے جنوبی شام کے سیکڑوں مربع کلومیٹر رقبے پر اپنا قبضہ قائم کیا تھا۔ آبادکاروں کا دعویٰ ہے کہ وہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ان علاقوں میں داخل ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر آبادکاروں کو شام میں داخل ہونے سے روک کر حراست میں لے لیا، جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔