فلپائن کے قریب سمندر میں 5.8 شدت کا زلزلہ

زلزلے کا مرکز سمندر میں واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

July 6, 2026 · بام دنیا

منیلا: فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے قریب سمندر میں 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث قریبی ساحلی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے کا مرکز سمندر میں واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے منڈاناؤ اور اس سے ملحقہ ساحلی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے بعد متعدد افراد احتیاطاً گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر توجہ نہ دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔