آخری لمحے پرگول سے اسپین پری کوارٹرفائنل جیت گیا۔رونالڈو کاورلڈکپ کیرئرتمام

پرتگال کو 91 ویں منٹ میں شکست

July 7, 2026 · اسپورٹس

 

فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں اسپین نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں اسپین کی جانب سے فیصلہ کن گول متبادل کھلاڑی میکائیل میرینو نے 91ویں منٹ میں اسکور کیا۔

دوسرے ہاف کے اختتام پر بغیر کسی گول کے ایکسٹرا ٹائم یقینی نظر آ رہا تھا، لیکن ایک اور متبادل کھلاڑی فران ٹورس نے میرینو کو پاس دے کر سٹاپج ٹائم یعنی 91ویں منٹ میں میچ کا فیصلہ کر دیا۔
یوں اسپین نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور اس کے ساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔اس کے ساتھ ہی پرتگالی لیجنڈ کا ورلڈ کپ کیرئیر بھی ختم ہو گیا۔
یہ ان کا آخری میگا ایونٹ تھا۔