وارننگ نظرانداز کرنے پر ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی میڈیا کا دعویٰ
آبنائے ہرمز میں حملے کا نیا دعویٰ۔ایران نے تاحال سرکاری طور پر تصدیق یا تردیدنہیں کی
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں حملے کا نشانہ بننے والا آئل ٹینکر امریکی بحریہ کی حمایت سے عمانی بحری راستے سے گزرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جہاز کو متعدد بار انتباہ جاری کیا گیا، تاہم مبینہ طور پر ان وارننگز کو نظر انداز کرنے کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا۔
آئی آر آئی بی کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت یا کسی سرکاری عہدیدار نے تاحال اس رپورٹ کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی اس کی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ ایران اس سے قبل بھی بحری جہازوں کو خبردار کر چکا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے عمانی پانیوں میں واقع جنوبی راستہ استعمال نہ کریں۔ تہران کا مؤقف ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ سے تمام بحری آمدورفت ایرانی فوج کے ساتھ ہم آہنگی اور اجازت کے بعد ہی ہونی چاہیے۔