آیت اللہ خامنہ کے جنازے میں سوا سے ڈیڑھ کروڑ لوگ شریک۔مغربی میڈیا کا اعتراف
خامنہ ای کی آخری رسومات حالیہ تاریخ کے بڑے اجتماعات میں شامل ہو سکتی ہیں۔فنانشل ٹائمز
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ، الوداعی تقریبات اور تدفین میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے، جس سے یہ حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی آخری رسومات میں شمار ہو سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں جاری تعزیتی اور الوداعی تقریبات میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے، جبکہ لاکھوں افراد آخری دیدار اور نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔
اس سے قبل ایرانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے مختلف مراحل میں اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد شریک ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق مختلف شہروں میں جاری نمازِ جنازہ، تعزیتی اجتماعات اور آخری دیدار کی تقریبات 9 جنوری تک جاری رہیں گی، جس کے بعد آیت اللہ علی خامنہ ای کو سپردِ خاک کیا جائے گا۔