فرانسیسی صدر کے شام پہنچتے ہی دمشق میں دھماکوں کی آوازیں۔تحقیقات شروع
اس مقام کے قریب سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا جہاں ایمانویل میکخواں نے رات قیام کیا
شام کے دار الحکومت دمشق میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کے دورے کے دوران دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکوں کے فوراً بعد اس مقام کے قریب سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا جہاں ایمانویل میکخواں نے رات قیام کیا تھا۔
دھماکوں کی آوازیں دمشق کے مختلف علاقوں میں سنی گئیں، جس کے بعد دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے اور ایمبولینسیں موقع کی جانب روانہ ہوئیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب میکخواں صدارتی محل میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع کے ساتھ ملاقات کر رہے تھے۔
ایمانویل میکخواں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق کا دورہ کرنے والے پہلے مغربی سربراہِ مملکت ہیں۔
شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق عبوری صدر احمد الشرع نے دمشق کے صدارتی محل میں فرانسیسی صدر کا استقبال کیا۔ یہ ملاقات دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے کچھ ہی دیر بعد ہوئی۔
دھماکوں کے بعد سکیورٹی اقدامات کے تحت حکام نے دار الحکومت کی متعدد سڑکیں بند کر دی ہیں۔