فلسطین کا اردن۔ کویت اور بحرین سے اظہارِ یکجہتی
صدر محمود عباس کا ایران کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئےخودمختاری کے تحفظ کی حمایت کااعادہ
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے دفتر نے اس ہفتے اردن، کویت اور بحرین پر ہونے والے ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تینوں ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق صدر محمود عباس کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین اردن، کویت اور بحرین کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے ہر جائز اقدام کی حمایت کرتا ہے۔
دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اس نے منگل اور بدھ کو ایرانی شہروں پر امریکی بمباری کے جواب میں بحرین، کویت اور قطر میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور دیگر اسٹریٹجک مراکز کو نشانہ بنایا تھا۔
فلسطینی قیادت نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خطے کے عرب ممالک کے امن، استحکام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔