علی خامنہ ای کی نمازِجنازہ۔تدفین میں سوا 4 کروڑ افرادشریک ہوئے۔ایرانی میڈیا کا دعویٰ

تقریبات پانچ شہروں میں منعقد، حماس، حزب اللہ، اسلامی جہاد اور حوثی نمائندوں کی شرکت

July 10, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی چھ روزہ نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی، جسے دنیا کا سب سے بڑا جنازہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد سمیت پانچ شہروں میں منعقد ہوئیں۔

سرکاری سطح پر جنازے کی تقریبات کا آغاز گزشتہ ہفتے ہفتہ کے روز تہران کے گرینڈ مصلیٰ مذہبی کمپلیکس سے ہوا، جہاں ہزاروں افراد نے آیت اللہ خامنہ ای کے تابوت کے دیدار اور آخری عقیدت پیش کرنے کے لیے شرکت کی۔

تقریبات میں ایران کے علاقائی اتحادی گروپوں کے وفود بھی شریک ہوئے، جن میں غزہ سے حماس اور اسلامی جہاد، لبنان سے حزب اللہ اور یمن سے حوثی تحریک کے نمائندے شامل تھے۔