باپ کے جرائم کا بوجھ اٹھانا ناممکن ہو گیا؟نیتن یاہو کے بیٹے نے نام تبدیل کر لیا

عالمی نفرت کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، نیتن یاہو کے دونوں بیٹوں نے خاندانی نام چھوڑ دیا

July 10, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا بیٹا یائر اپنے نام سے نیتن یاہو کا نام ہٹانے پر مجبور ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم اور جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے اب اپنا نام یوناتان ہون رکھ لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یائر نے ایسا شدید عالمی اور عوامی ردِعمل سے بچنے کے لیے کیا جبکہ اس سے قبل  یائر کا بھائی اوینر نیتن یاہو بھی چند سال پہلے اپنا نام بدل چکا ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق غزہ میں اسرائیلی مظالم پر نیتن یاہو کا خاندان شدید بین الاقوامی تنقید کا شکار ہے۔

مبصرین کے مطابق نام کی تبدیلی خاندان کے خلاف بڑھتے سیاسی ردِعمل، سکیورٹی خدشات اور عوامی تنقید سے بچنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔