آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت مسلسل تیسرے روز بھی کم رہی

شپ ٹریکنگ کمپنی ونڈورڈ کے مطابق 12 گھنٹوں میں صرف 6 جہاز گزرے

July 11, 2026 · بام دنیا

لندن: شپ ٹریکنگ کمپنی ونڈورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تجارتی بحری آمدورفت میں مسلسل تیسرے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے 9 اور 10 جولائی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 12 گھنٹوں کے دوران صرف 6 تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، جبکہ چند روز قبل اسی مدت میں عموماً 18 سے 22 جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرتے تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ “ڈارک ٹرانزٹ” یعنی ایسے جہازوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے جو اپنی لوکیشن چھپانے کے لیے ٹرانسپونڈر (شناختی سگنل) بند کر دیتے ہیں۔

ونڈورڈ کے مطابق اس وقت مجموعی بحری آمدورفت کا تقریباً 40 فیصد حصہ “ڈارک ٹرانزٹ” پر مشتمل ہے، جو گزشتہ چھ روز کے دوران سب سے زیادہ شرح ہے۔