ایران کا امریکی جارحیت کی حمایت پر یو اے ای کے احتساب کا مطالبہ

کاظم غریب آبادی نے امریکی دستاویز کو ابوظہبی کے لیے بڑا اسکینڈل قرار دیا

July 11, 2026 · بام دنیا

ایران نے متحدہ عرب امارات پر امریکہ کی ایران مخالف پالیسیوں اور مبینہ جارحیت کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے ابوظہبی کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مبینہ ملی بھگت کے شواہد امریکی محکمہ تجارت کی دستاویزات میں موجود ہیں، جن کے مطابق برآمدات پر کنٹرول کے ضوابط میں نرمی کی گئی اور امارات کا تجارتی درجہ بھی بہتر بنایا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی پالیسی میں یہ تبدیلی ایران کے خلاف عسکری اقدامات کی حمایت کے بدلے میں کی گئی، جسے تہران تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

کاظم غریب آبادی نے امریکی دستاویز کو واشنگٹن کا سرکاری اعتراف اور ابوظہبی کے لیے ایک بڑا اسکینڈل قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ان اقدامات کے قانونی نتائج برآمد ہوں گے۔