ایرانی افواج دشمن کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تہران
ایران کی مسلح افواج سرحدوں اور حساس مقامات پر مکمل الرٹ ہیں
ایران نے کہا ہے کہ اس کی مسلح افواج ملک کی سرحدوں، ساحلی علاقوں، جزیروں اور دیگر حساس مقامات پر دشمن کی نقل و حرکت پر مسلسل کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جوان پوری مستعدی اور چوکسی کے ساتھ ملک کے مختلف حساس علاقوں میں دشمن کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے بہادر محافظ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ذریعے ملک کے امن، سلامتی اور عوام کے اطمینان کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت تیار اور متحرک ہیں۔
اسماعیل بقائی کے مطابق ایران کی مسلح افواج کی مستقل نگرانی اور چوکسی قومی سلامتی کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔