ایران نے تسلیم کرلیا سخت گیر گروہ نے جہازوں پر فائرنگ کی۔ امریکی دعویٰ

امریکی حکام کے مطابق ایران نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

July 11, 2026 · بام دنیا

امریکی حکام کے مطابق ایران نے تسلیم کیا ہے کہ ملک کے ایک سخت گیر گروہ نے جاری مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش میں رواں ہفتے تجارتی بحری جہازوں پر فائرنگ کی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایرانی حکام دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئے اور کہا، ہم سے غلطی ہوئی، ہم نے غلط فیصلہ کیا، آئیے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ایران کا مؤقف ہے کہ مذکورہ کارروائی کسی بے قابو سخت گیر گروہ کی جانب سے کی گئی تھی، جس کا مقصد سفارتی عمل کو متاثر کرنا اور جاری مذاکرات کو سبوتاژ کرنا تھا۔