ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات کے لیے عمان پہنچ گئے
ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے میں آبنائے ہرمز اور علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔
July 11, 2026 · بام دنیا
مسقط: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات کے لیے عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عباس عراقچی عمانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت متوقع ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے میں آبنائے ہرمز اور علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔
رپورٹ میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔