اسرائیلی ڈرون کا جنوبی لبنان میں ساؤنڈ بم حملہ
حملہ جنوبی لبنان کے علاقے المنصوری میں کیا گیا،جس کے بعد علاقے میں شدیدخوف و ہراس
July 11, 2026 · بام دنیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کے بعد دھواں اٹھتا ہوا
اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان کے ضلع صور کی بلدیہ المنصوری پر ساؤنڈ بم گرا دیا۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حملہ جنوبی لبنان کے علاقے المنصوری میں کیا گیا، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
رپورٹ میں فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی، تاہم واقعے کے بعد سرحدی علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔