جنوبی ایران کے کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں۔ تحقیقات جاری
چابہار، قشم، بوشہر اور عسلویہ میں دھماکوں کی اطلاعات، نقصانات سے متعلق خاموشی برقرار
July 12, 2026 · بام دنیا
تہران: جنوبی ایران کے مختلف علاقوں سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق چابہار شہر کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر نے رپورٹ کیا ہے کہ خلیج فارس میں واقع جزیرہ قشم میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
رپورٹس کے مطابق بوشہر اور عسلویہ کے علاقوں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت، مقام یا کسی ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔