امریکہ نے وعدے پورے نہ کیے تو مفاہمتی یادداشت پرعمل روک دیں گے۔ایران
ایرانی مندوب نے امریکی حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دے دیا
July 12, 2026 · بام دنیا
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو ایران بھی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عمل درآمد ترک کر دے گا۔
سلامتی کونسل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر سعید ایروانی نے کہا کہ 7 اور 8 جولائی کو ایرانی جزائر اور جنوبی شہروں پر ہونے والے امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ اپنی مبینہ خلاف ورزیاں جاری رکھتا ہے تو ایران بھی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پابندی کا پابند نہیں رہے گا۔