ایران سے داغے گئے میزائل اور ڈرون روک دیئے۔یو اے ای دعویٰ

ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں تباہ کیا جا رہا ہے: اماراتی وزارتِ دفاع

July 12, 2026 · بام دنیا

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرون حملوں کا فعال طور پر مقابلہ کر رہا ہے۔

وزارتِ دفاع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں سنائی دینے والے دھماکوں کی آوازیں دراصل فضائی دفاعی نظام کی جانب سے آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں تباہ کرنے کی کارروائی کا نتیجہ ہیں۔

اماراتی حکام نے بتایا کہ دفاعی نظام ایران سے آنے والے خطرات کو روکنے کے لیے مسلسل متحرک ہے، تاہم فوری طور پر ممکنہ نقصانات یا ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔