قطر میں سکیورٹی خطرے کی سطح بلند۔شہریوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت
قطری وزارتِ داخلہ کی غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی اپیل
July 12, 2026 · بام دنیا
قطر کی وزارتِ داخلہ نے ملک میں سکیورٹی خطرے کی سطح بلند ہونے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں اور رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں یا دیگر محفوظ مقامات پر ہی رہیں۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
حکام نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سرکاری اداروں کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات پر مسلسل نظر رکھیں۔