قطر میں ایرانی حملے کے بعد ملبہ گرنے سے بچے سمیت 3 افراد زخمی

قطری وزارتِ داخلہ کی تصدیق، انٹرسیپشن کارروائی کے دوران گرنے والا ملبہ حادثے کا سبب بنا

July 12, 2026 · بام دنیا

قطر کی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی حملوں کو روکنے کے لیے کی جانے والی فضائی دفاعی کارروائی (انٹرسیپشن) کے دوران گرنے والے ملبے سے ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بیان کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد سکیورٹی اداروں اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے منظور شدہ ہنگامی منصوبوں کے تحت فوری طور پر امدادی اور حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔