آبنائے ہرمز پر مسقط میں ایران، عمان اور قطر کے درمیان مشاورت

قطر نے ثالث کی حیثیت سے آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات میں شرکت کی، ایران

July 12, 2026 · بام دنیا

ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ہفتے کے روز عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے والے مذاکرات میں قطر کے وفد نے بھی شرکت کی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق قطر نے ان مذاکرات میں خطے کے ایک ایسے ملک کی حیثیت سے شرکت کی جو حالیہ مہینوں میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی بات چیت میں بھی ثالثی کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ تہران اور مسقط کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت، تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت اور شپنگ کے انتظامات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔