سنسنی خیز مقابلہ جیت کر دفاعی چیمپئن ارجنٹینا فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو دو، ایک سے شکست

July 16, 2026 · اسپورٹس

 

دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

امریکہ کی ریاست جارجیا کے اٹلانٹا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

میچ کا آغاز انگلینڈ کے لیے شاندار رہا جب اینتھنی گورڈن نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ تاہم، ارجنٹینا نے میچ کے آخری لمحات میں شاندار واپسی کرتے ہوئے اینزو فرنینڈز اور لاؤٹارو مارٹنیز کے گولز کی بدولت فتح اپنے نام کر لی۔

 

اس تاریخی جیت کے ساتھ ہی ارجنٹینا اب فائنل میں اسپین کے خلاف ٹرافی کا دفاع کرے گا۔

انگلینڈ تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس کا مقابلہ کرے گا۔