مری میں کلڈنہ روڈ پر ٹریفک پولیس کا لفٹر الٹ گیا،آپریٹر زخمی

مری میں لفٹر حادثے کے بعد زخمی اہلکار کو طبی امداد، تحقیقات کا آغاز

July 18, 2026 · کائنات کے رنگ

فائل فوٹو

 کلڈنہ روڈ پر ٹریفک پولیس کا لفٹر اچانک بے قابو ہو کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں لفٹر آپریٹر منصور کے ہاتھ پر چوٹیں آئیں۔

حادثے کے بعد موقع پر موجود اہلکاروں اور شہریوں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی۔

حادثے کے باعث کچھ دیر کے لیے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ بعد ازاں ہیوی مشینری کی مدد سے الٹے ہوئے لفٹر کو سیدھا کر کے سڑک سے ہٹا دیا گیا، جس کے بعد ٹریفک کو معمول کے مطابق بحال کر دیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ٹریفک پولیس اور متعلقہ عملہ موقع پر پہنچ گیا اور صورتحال کو قابو میں لے لیا۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔