معمولی نوکری دینے سے انکار کی قیمت 19 ارب ڈالر

برائن ایکٹن2009 میں مستردہوئے اور پھر اگلے سفر کی طرف بڑھ گئے

July 21, 2026 · چشم حیرت

تصویر: سوشل میڈیا

 

کمپنی نے ایک شخص کو نوکری دینے سے صاف انکار کر دیااور لگ بھگ پانچ برس بعد اپنی اسی ایک غلطی کی قیمت، اسی شخص کو انیس ارب ڈالر دے کر چکائی!

 

موجودہ دنیا کا یہ حیران کن قصہ ایک ایسے شخص کے ساتھ پیش آیا، جس کی بنائی ہوئی چیز آج میں اور آپ،ہر روز، بلکہ ہر گھنٹے استعمال کرتے ہیں۔

یہ کہانی ہے “برائن ایکٹن” کی، جو2009 میں فیس بک کے دفتر میں ایک عام سی نوکری کی تلاش میں گئے تھے۔ لیکن فیس بک کی مینجمنٹ نے ان کا انٹرویو لینے کے بعد انہیں نااہل قرار دیا اور نوکری دینے سے صاف منع کر دیا۔

برائن مایوس نہیں ہوئے، انہوں نے ٹویٹر پر جا کر ایک تاریخی ٹویٹ کیا کہ: “فیس بک نے مجھے ریجیکٹ کر دیا ہے، لیکن کوئی بات نہیں، اب زندگی کے اگلے سفر کی طرف بڑھتے ہیں۔”اور وہ اگلا سفر کیا تھا،اس وڈیومیں جانیں۔