راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار۔11کلو آئس برآمد

تھانہ ائرپورٹ کی کارروائی ۔خاتون سمیت دو سپلائر گرفتار

July 23, 2026 · قومی

فائل فوٹو

راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 کلو آئس برآمد کر لی اور لیڈی منشیات سپلائر سمیت دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم کے قبضے سے 10 کلو آئس ، ایک لیڈی منشیات سپلائر کے قبضے سے ایک کلو آئس برآمد ہوئی۔

تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے دونوں منشیات سپلائرز کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار منشیات سپلائرز نے دورانِ تفتیش تعلیمی اداروں سمیت شہر بھر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار منشیات سپلائرز کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔