طاقت کا انجیکشن بانجھ پن کا باعث بھی بن سکتاہے
غیر ضروری استعمال فائدے سے زیادہ نقصان کا اندیشہ
ٹیسٹوسٹیرون انجیکشن
اگر کوئی آپ سے کہے کہ ایک انجیکشن جسمانی توانائی بڑھا دے گا، پٹھے مضبوط ، موڈ بہتر اور طاقت میں اضافہ کر دے گا تو شاید بہت سے لوگ فوراً تیار ہو جائیں۔ لیکن ایسا علاج بانجھ پن کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
آج کل ٹیسٹوسٹیرون ریپلیسمنٹ تھراپی، ٹی آرٹی، بہت زیادہ زیرِ بحث ہے۔ امریکی فوج نے بھی 30 سال سے زائد عمر کے فوجیوں کی ٹیسٹوسٹیرون اسکریننگ کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، مگر اس فیصلے پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔
وجہ کیا ہے؟ ٹیسٹوسٹیرون ایک اہم جسمانی ہارمون ہے، لیکن اس کے مصنوعی مسلسل استعمال پر دماغ جسم کو یہ پیغام دیتا ہے کہ اب مزید قدرتی ٹیسٹوسٹیرون بنانے کی ضرورت نہیں۔
اگر واقعی ہارمون کی کمی ہو تو یہ علاج مفید ثابت ہو سکتا ہے، لیکن غیر ضروری استعمال فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے وڈیودیکھیں۔