بلوچستان میں آپریشن العزم جاری،16دہشتگرد ہلاک

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے اور کمین گاہیں تباہ کی گئیں، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

July 26, 2026 · اہم خبریں

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کامیابی سے جاری ہے، جس کے دوران اب تک 16 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں،جن میں کلی کند عمرانی، کھڈکوچہ اور مستونگ شامل ہیں، میں فورسز نے دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے اور کمین گاہیں تباہ کی گئیں، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن العزم کے تحت دہشتگرد تنظیم کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور بلوچستان میں امن و امان کے قیام تک یہ آپریشنز مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گے۔

فورسز نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رکھی جائیں گی۔