ثوبیہ محل:محبت کا وہ نشان جو عجائب گھر بن گیا

اسلام آباد کے شمالی کنارے پر مارگلہ کے دامن میں شاندار عمارت کی کہانی

July 27, 2026 · چشم حیرت

تصویر: سوشل میڈیا

 

اسلام آباد کے قریب ایک محل ایسا ہے جو ایک شوہر نے اپنی بیوی کی محبت میں بنوایا تھا لیکن آج یہ پاکستان کے مذہبی اور ثقافتی ورثے کا مرکز ہے۔ اس محل کے پیچھے محبت کی کہانی اتنی کی شاندار ہے جتنی تاج محل کی، یا پھر اس سے بھی زیادہ پراثر۔

شاہ جہاں نے تو اپنی بیوی کیلئے مقبرہ تعمیر کیا تھا اور اسے نام دیا ممتاز محل۔لیکن اسلام آباد کے زاہد پرویز بٹ نے اپنی بیوی ثوبیہ کے عشق میں سچ مچ کا ایک محل تعمیر کیا۔ اسلام آباد کے شمالی کنارے پر مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں یہ شاندار عمارت پچھلی کئی دہائیوں سے کھڑی ہے۔

کشمیری طرزِ تعمیر، خوبصورت نقش و نگار، خطاطی سے مزین دیواریں اور نایاب تاریخی و مذہبی نوادرات ثوبیہ محل کو ایک منفرد شناخت دیتے ہیں۔
دلچسپ کہانی کی تفصیل کے لیےوڈیو دیکھیں۔