پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی لیٹر،ائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

July 28, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور متعلقہ معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔