صفر کاہندسہ صدیوں پہلے پاکستان کے ایک مقام پر ایجاد ہوا

اس زمانے کی کچھ دستاویزات 1881 میں دریافت ہوئی تھیں

August 5, 2026 · امت خاص

تصویر: وکی پیڈیا

 

صفر کا ہندسہ صدیوں پہلے کے ہندستان میں ایجاد ہوا تھا۔مقام تھا ایک گائوں ۔جو آج پاکستان کا حصہ ہے۔ساتویں صدی میں ایک فلکیات دان برہم گپت وہ پہلے عالم تھے جنہوں نے صفر کو مستقل عدد کے طورپر تسلیم کیا۔

اس زمانے کی کچھ دستاویزات 1881 میں دریافت ہوئی تھیں۔ درخت کی چھال پر تحریر کیے گئے متن میں صفر کو ایک نقطے یا ڈاٹ کے طورپر استعمال کیا گیاتھا۔

انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا کے مطابق ،یہ صفر کی سب سے قدیم ریکارڈ شدہ علامت ہے۔ یہی علامت جدید اعداد میں استعمال ہونے والے کھلے دائرےمیں تبدیل ہو گئی۔

آکسفرڈ یونیورسٹی نے ریڈیو کاربن ڈیٹنگ سے اس دستاویز کو تیسری یا چوتھی صدی کا قراردیا۔8ویں اور 9ویں صدی کے درمیان مسلمان ریاضی دان الخوارزمی نے ہندوستانی ریاضی کا مطالعہ کیا، جن میں برہم گپت کے کام بھی شامل تھے۔
مزیدتفصیل کے لیے وڈیو دیکھیں۔