امریکا اور ایران امن معاہدے یا ڈیل کے قریب پہنچ چکے ہیں ، خواجہ آصف کا دعویٰ

حالات ایک بار پھر امن معاہدے کے حق میں بنتے دکھائی دے رہے ہیں ، انٹرویو

August 11, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور  ایران امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی نہ کسی قسم کے معاہدے یا مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ گزشتہ دو سے تین دن کے دوران ملنے والے اشارے بتاتے ہیں کہ دونوں ممالک کسی امن معاہدے یا ڈیل کے قریب پہنچ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ حالات ایک بار پھر امن معاہدے کے حق میں بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔