مشہور گاڑی ساز کمپنی جس کی بنیاد ایک چوری کی گائے پر تھی

شمالی کوریا کا 18سالہ چنگ جو ینگ بھاگ کر سیئول چلاگیا تھا

August 12, 2026 · چشم حیرت

تصویر : سوشل میڈیا

 

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی مشہور گاڑیوں کی کمپنی ہونڈائی کی بنیاد ایک چوری کی گئی گائے پر رکھی گئی تھی؟ 1933 میں، شمالی کوریا کے ایک غریب گاؤں میں رہنے والے 18 سالہ لڑکے چنگ جو ینگ (Chung Ju-yung) نے اپنے باپ کی اکلوتی اور قیمتی گائے کو چپکے سے بیچ دیا۔گائے بیچ کر ملنے والے پیسوں سے اس نے جنوبی کوریا کے شہر سیئول کا ٹرین ٹکٹ خریدا۔ وہ غربت سے بھاگ کر کچھ بننا چاہتا تھا، لیکن اپنے والد کی گائے چوری کرنے کا دکھ ہمیشہ اس کے دل میں رہا۔

سیئول پہنچ کر اس نے دن رات محنت کی۔ چاول کی دکان سے لے کر گاڑیوں کی مرمت تک کا کام کیا۔ اور پھر 1947 میں اس نے ہونڈائی (Hyundai) کی بنیاد رکھی۔ اپنی محنت کے دم پر چنگ جو ینگ نے اس چھوٹی سی کمپنی کو دنیا کا ایک بہت بڑا بزنس ایمپائر بنا دیا اور خود ارب پتی بن گئے۔کامیابی کے عروج پر پہنچ کر بھی وہ اپنی جڑیں نہیں بھولا۔

1998 میں، جب چنگ 82 برس کے ہو چکے تھے، انہوں نے اپنے والد کے قرض کو چکانے کا فیصلہ کیا۔ وہ 50 ٹرکوں میں1100گائیں لے کر شمالی کوریا کے اپنے اسی گاؤں پہنچے۔
مزید تفصیل کے لیے وڈیو دیکھیں۔