13اگست کیلیے پیٹرول سستا، ڈیزل پھر مہنگا
پیٹرول کی قیمت 94 پیسے فی لیٹر کمی ، ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا،نوٹیفکیشن جاری
فائل فوٹو
اسلام آباد: حکومت نے 13اگست کیلیے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں پھر اضافہ کردیاہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پیٹرول کی قیمت 94 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 324روپے 98پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔