لاہور: پولیس مقابلے میں ہلاک ریحان بٹ کا افغانستان جانے کا انکشاف
فیضان ٹی ٹی پی کا دہشت گرد تھا ، کالعدم تنظیموں سے روابط اور افغان آمدورفت کا انکشاف،پولیس ذرائع
فائل فوٹو
لاہور:پولیس کا کہنا ہے کہ ریحان بٹ اپنے والد فیضان بٹ سمیت شیخوپورہ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوا، ریحان کے افغانستان جانے کا بھی انکشاف کیا۔
ریحان بٹ کے بھائی فیضان بٹ کو سی سی ڈی نے کچھ عرصہ قبل مقابلے میں مارا تھا۔ اس کے بعد ریحان نے سب انسپکٹر عدیل کو فون کرکے دھمکیاں دیں۔ جمرات کو لاہور بادامی باغ کے علاقے میں سب انسپکٹر عدیل اور ہیڈ کانسٹیبل اسد کو قتل کیا۔ اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ ایک سی سی ٹی وی ویڈیو میں ریحان بٹ کے ساتھ اس کے والد کو بھی بھاگتے دیکھا گیا۔ ان کے ساتھ ایک شخص اور تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور اور شیخوپورہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں چھاپہ مارا تو ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ریحان بٹ اور اس کا والد فیضان بٹ مارے گئے، جبکہ ان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیضان ٹی ٹی پی کا دہشت گرد تھا جبکہ ملزم ریحان بھی اپنے بھائی فیضان کی طرح افغانستان گیا وہاں سے آنے کے بعد اس نے اپنے بھائی کا بدلہ لینے کی ٹھانی۔