گڈز ٹرانسپورٹرز سے حکومتی مذاکرات کامیاب ، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

وفاقی وزرا نے ٹرانسپورٹرز کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی ہے، تحریری معاہدے کو حتمی شکل دی جارہی ہے،ٹرانسپورٹرز

August 16, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 لاہور : حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ٹرانسپورٹرز کی جانب سے جاری ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فاقی حکومت اورٹرکوں کے مالکان کے  درمیان کئی روز سے جاری مذاکرات آج پھر ہوئے اور مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ ٹرکوں کے مالکان کی ایوسی ایشن نے اپنی ہڑتال ختم کر دی۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان سامنے آ گیا ہے۔ تحریری معاہدے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

ٹرکوں کے مالکان کی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے یہ  ہڑتال چالیس روز کیلیے موخر کی جارہی ہے۔ وفاقی وزرا نے ٹرانسپورٹرز کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال ختم کروانے کے لیے آج وفاقی وزیر علیم خان س نے ٹرکوں کے مالکان سے مذاکرات کیے تھے۔ ٹرکوں کے مالکان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر علیم خان نے  مذاکرات میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کیے گئے مطالبات کی منظوری  دے دی۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق  نے بتایا کہ  حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے مابین معملات کو ختمی شکل دی جا رہی ہے۔ کل سے ہڑتال کو ختم کردیا جائے گا۔