ٹرمپ کا پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

یہ پیش رفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ممالک باہمی تعاون کے ساتھ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

August 17, 2026 · اہم خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ انہیں تینوں ممالک کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے جانے پر خوشی ہوئی۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ممالک باہمی تعاون کے ساتھ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

امریکی صدر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے معاہدے کو ایک بڑا اور اہم ابتدائی قدم قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے حال ہی میں مکہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔