پیٹرول 3 روپے 34 پیسے، ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لٹر مہنگا

پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔

August 18, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 19 اگست کےلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 34 پیسے کا اضافہ کیا گیاہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔