نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی ختم۔بیرونی دیواریں توڑدی گئیں
اچانک اقدام کی وجہ نہیں بتائی
August 20, 2026 · اہم خبریں
نئی دہلی میں بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر قائم بیرونی حفاظتی حصار کو اچانک ہٹا دیا ہے۔ سفارتی عمارت کے گرد نصب ٹریفک بولارڈز اور رکاوٹیں بھی ختم کردی گئی ہیں۔
پاکستانی ویزا سیکشن کے باہر قطاروں کے لیے لگا احاطہ بھی توڑ دیا گیا ہے، بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیر سے متعلق امریکی سفیر کے بیان پر پاکستانی احتجاج کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔
ٹیگز: