کیا پب جی موبائل کے پاکستانی ’مالک‘ حادثے میں ہلاک ہوگئے، حقیقت کیا ہے؟

کینیڈا میں مقیم پاکستانی فاروق کو پب جی نے ایک خاص حیثیت دے رکھی تھی لیکن وہ ویڈیوز بناتے تھے

August 28, 2026 · چشم حیرت
کیا پب جی موبائل کے پاکستانی ’مالک‘ حادثے میں ہلاک ہوگئے، حقیقت کیا ہے؟

کیا پب جی موبائل کے پاکستانی ’مالک‘ حادثے میں ہلاک ہوگئے، حقیقت کیا ہے؟

کینیڈا میں مقیم پاکستان کے مشہور پب جی (PUBG) یوٹیوبر اور کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کینیڈا میں ایک المناک سڑک حادثے میں انتقال کر گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر لفظ “کریئیٹر” کی غلط تشریح کی وجہ سے یہ افواہ پھیل گئی کہ پب جی گیم کا “مالک یا بانی” ہلاک ہو گیا ہے، جبکہ حقیقت میں انتقال گیم کے ایک مشہور کھلاڑی اور ویڈیو بنانے والے کا ہوا ہے۔

39 سالہ فاروق احمد کینیڈا کے صوبے البرٹا کے شہر کیلگری (Calgary) میں مقیم تھے۔

کینیڈین پولیس اور میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز فاروق احمد کیلگری میں موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔ وہ ایک سڑک پر، جہاں رفتار کی حد 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، مبینہ طور پر 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی انتہائی تیز رفتار سے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر قابو کھو بیٹھے اور شدید حادثے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

فاروق احمد گیمنگ کی دنیا میں ایک بہت بڑا نام تھے اور وہ پب جی موبائل کے باقاعدہ آفیشل پارٹنر اور کینیڈین ایمبیسیڈر تھے۔ تاہم آفیشل پارٹنر اور کینیڈین ایمبیسیڈر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ فاروق احمد محض ایک عام کھلاڑی نہیں تھے، بلکہ پب جی موبائل کی آفیشل کمپنی (Tencent/Krafton) نے انہیں باقاعدہ طور پر اپنے ساتھ منسلک کیا ہوا تھا۔

فاروق اصل میں پب جی گیم کی ویڈیوز بناتے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھے۔ وہ Farooq Ahmad YT کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتے تھے جس پر 9 لاکھ 25 ہزار سے زائد سبسکرائبرز موجود ہیں۔ انسٹاگرام پر بھی ان کے تقریباً 85 ہزار فالوورز تھے۔ وہ پب جی کھیلنے کی ویڈیوز، لائیو اسٹریمز اور گیم کی نایاب چیزیں دکھاتے تھے۔ وہ خاص طور پر پب جی کے دنیا کے مہنگے ترین اور نایاب اکاؤنٹس، مہنگی یو سی (UC) کی خریداری، اور ہتھیاروں کی اپ گریڈیشن کی ویڈیوز بنانے کے لیے مشہور تھے

انگریزی میڈیا اور گیمنگ کمیونٹی نے فاروق احمد کے لیے “PUBG Mobile Content Creator” (پب جی کا مواد بنانے والا) کا لفظ استعمال کیا۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے “کنٹینٹ کریئیٹر” کا مطلب غلط سمجھا اور یہ سمجھ بیٹھے کہ پب جی گیم کا “خالق” یا “مالک” (Game Creator) انتقال کر گیا ہے۔ جی گیم کا اصل مالک یا بانی آئرلینڈ کے برینڈن گرین اور کورین کمپنی کرافٹون (Krafton) ہیں، جو بالکل محفوظ اور حیات ہیں۔ فاروق احمد گیم کے بانی نہیں بلکہ اس گیم کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرنے والے ایک مقبول ترین ویڈیو میکر (یوٹیوبر) تھے۔

تاہم وہ کافی مقبول شخصیت تھے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تعزیتی بیان میں پب جی موبائل (@PUBGMOBILE) نے بھی کہا کہ فاروق آپ ہمیشہ یاد رہیں گے۔ پب جی موبائل کمیونٹی نے اپنے ایک عزیز کو کھو دیا ہے۔ فاروق نے ہماری کمیونٹی کے لیے جذبہ، شفقت اور لاتعداد ناقابل فراموش لمحات فراہم کیے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم نے انہیں جانا اور یہ سفر ان کے ساتھ شیئر کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ہمارا دل ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ہر اس شخص کے ساتھ ہے جن کی زندگی کو انہوں نے چھوا۔ فاروق آپ ہمیشہ یاد رہیں گے۔