9 ماہ کی بچی سے زیادتی کا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
چند روز قبل درندگی کا نشانہ بنایا تھا
September 7, 2026 · قومی
فائل فوٹو
منڈی بہاالدین میں 9 ماہ کی بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
ملزم جام سونہار نے چند روز قبل معصوم بچی کودرندگی کا نشانہ بنایا تھا ۔بچی کا طبی معائنہ کرایا گیا تو رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔ ایف آئی آر تھانہ سول لائنزمیں درج کیا گیا۔
کرائمز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )نے کہا ہے کہ پولیس ملزم کو ریمانڈ کیلئے لے جا رہی تھی، راستے میں ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔
ٹیگز: