میر علی رضا کیس،پولیس چیف کا دباؤ سے متعلق بڑا بیان

کیس میں کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں اور وہ حلفاً کہتے ہیں کہ تفتیش پر کسی جانب سے دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔

September 9, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی میں میر علی رضا کیس سے متعلق کراچی پولیس چیف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کی تفتیش کے دوران پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج، ریکارڈ اور دیگر شواہد جمع کیے۔

کراچی پولیس چیف کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے کیس کی تفتیش آگے بڑھائی، تاہم خاندان نے ابتدائی طور پر پوسٹ مارٹم نہ کرانے کا کہا تھا۔ پولیس نے اہلخانہ کو پوسٹ مارٹم کے قانونی تقاضوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے علاوہ دیگر طبی اور قانونی کارروائی محکمہ صحت کی جانب سے کی جاتی ہے۔ کیس میں سامنے آنے والی دونوں پوسٹ مارٹم رپورٹس میں فرق پایا گیا، جس کے بعد تفتیش کی سمت میں بھی تبدیلی آئی۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ کیس میں کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں اور وہ حلفاً کہتے ہیں کہ تفتیش پر کسی جانب سے دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس دستیاب شواہد کی بنیاد پر کیس کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔