اپر دیر میں فیلڈر گاڑی کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق
حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی لاشیں براول اسپتال منتقل کردی گئیں، جبکہ زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے دیر بالا اسپتال منتقل کیا گیا۔
فوٹو سوشل میڈیا( فیس بک)
اپر دیر کے علاقے براول سندرول میں فیلڈر گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ گاڑی کے ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور امدادی کارروائی شروع کردی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی لاشیں براول اسپتال منتقل کردی گئیں، جبکہ زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے دیر بالا اسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔