27ستمبرکو احتجاج کے لیے پی ٹی آئی نے پنجاب میں ارکان اسمبلی کو متحرک کردیا
پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال،ارکان اسمبلی کو پانچ لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت
فائل فوٹو
تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے پیش نظر پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے پنجاب کے عہدیداروں اور ارکان اسمبلی کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے ارکان اسمبلی کو احتجاج کے لیے پانچ، پانچ لاکھ روپے فنڈز جمع کرنے اور کارکنوں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ پنجاب بھی احتجاج کی تیاریوں کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سینٹرل پنجاب کے 10 اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور کارکن لاہور میں جمع ہوں گے۔ صورتحال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا کہ کارکن لاہور میں احتجاج کریں گے یا انہیں اسلام آباد بلایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ارکان اسمبلی اور کارکن خیبر پختونخوا پہنچیں گے، جنوبی پنجاب کے تمام ارکان اسمبلی کارکنوں کے ہمراہ احتجاج سے ایک روز قبل پشاور پہنچیں گے۔
دوسری جانب سینٹرل پنجاب کے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں اور کارکنوں و رہنماؤں کے گھروں پر پولیس چھاپے مار رہی ہے۔