مریم نواز کے بیان پر قرارداد کا نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع
قرارداد میں بیان واپس لینے اور صوبوں میں منافرت پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا
فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد کا نوٹس جمع کروا دیا گیا۔ قرارداد کا نوٹس رکن پنجاب اسمبلی میاں اعجاز شفیع کی جانب سے جمع کروایا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے چند روز قبل ایک تقریب میں کہا تھا کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک سے زیادہ پنجاب کو ہمسایہ صوبوں سے خطرہ ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اس بیان سے دیگر صوبوں میں صوبہ پنجاب اور اس کی عوام کے خلاف منافرت پھیلے گی۔
قرارداد کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے اس بیان سے دشمن ممالک خوش ہوں گے اور پاکستان کے خلاف مزید دہشت گردی کی سازشیں کریں گے۔قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان سے صوبہ پنجاب اور دیگر صوبوں کے عوام پریشانی کا شکار ہیں۔ یہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب کے اس بیان کی پرزور مذمت کرتا ہے۔
قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنا بیان واپس لیں۔