مدین میں9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد فائرنگ سے قتل۔ملزم گرفتار
پولیس نے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم اور طبی معائنے کےلیے سول ہسپتال مدین منتقل کردی
فائل فوٹو
سوات: تحصیل بحرین کے علاقے مدین میں نو سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے چوکیدار سلطان محمد کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ مدین عزیز احمد کے مطابق مقتولہ اشمال ولد جمال الدین پڑوسیوں کے گھر گئی تھی جہاں اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم اور طبی معائنے کے لیے سول ہسپتال مدین منتقل کردی، ملزم سلطان محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
مدین پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ بچی کا میڈیکل معائنہ بھی کرایا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مقتولہ مدین کے ایک نجی اسکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی اور خاندانی ذرائع کے مطابق وہ آج سیکنڈ ٹرم کے امتحان میں انگلش کا پرچہ دینے کے بعد گھر آئی، جس کے بعد واقعے پر سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ طور پر ملوث ملزم کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔